کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
کراچی کے علاقے سائٹ بی میں بلدیہ نمبر دو کٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔کراچی کے علاقے سائٹ بی میں بلدیہ نمبر دو کٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔