امن معاہدہ: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں آج تقریباً مستحکم ہیں اور مسلسل چوتھے ہفتے میں بھی اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی امیدوں نے بلند افراطِ زر اور شرحِ سود میں اضافے کے خدشات کو کسی حد تک کم کر دیا ہے، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔اسپاٹ گولڈ 0229 جی ایم ٹی تک تقریباً بغیر کسی تبدیلی کے 4,789.67 ڈالرز فی اونس پر برقرار رہا، تاہم ہفتہ وار بنیاد پر اس میں تقریباً 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جون کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 4,809.30 ڈالرز پر مستحکم رہے۔
سرمایہ کار اب امریکا ایران مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کسی بھی قسم کی پیش رفت یا موجودہ نازک جنگ بندی میں توسیع تیل کی منڈیوں اور مہنگائی کے خدشات کو مزید کم کر سکتی ہے، جس سے سونے کی قیمتوں میں اضافے کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔
Leave A Comment