رحیم یارخان :چوک ماہی میں 9افراد بہیمانہ قتل پرانڈھڑبرادری کاقیام امن کیلئے گرینڈجرگہ‘مقتول اور ملزم فریقین میں صلح
چوک ماہی میں 9افراد بہیمانہ قتل پرانڈھڑبرادری کاقیام امن کیلئے گرینڈجرگہ‘مقتول اور ملزم فریقین میں صلح‘ تنویراندھڑقصوروارقرار‘ 9کروڑ روپے مالیت کی دیت مقرر‘ دیت کی رقم کی ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی مدت مقرر‘ مدعی مقدمہ کو10 لاکھ روپے کی ایڈوانس ادائیگی
قیصرغازی بھونگ میں چیف سرداررئیس جہانگیراحمد اورسابق وفاقی وزیر سرداررئیس منیراحمدکی سربراہی میں سانحہ چوک ماہی پرانڈھڑبرادری کاقیام امن کیلئے گرینڈجرگہ منعقد ہوا جس میں ممبرقومی اسمبلی سردارشمشیرخان مزاری‘ ممبرصوبائی اسمبلی رئیس نبیل احمد کے علاوہ علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی فریقین کے دلائل اورالگ الگ ملاقات کے بعد انڈھڑگینگ کے سرغنہ تنویراندھڑکوساتھیوں سمیت قصوروارقراردیاگیااور 9 افراد کے قتل پر فی کس1کروڑروپے مالیت کی دیت مقرر کی گئی دیت کی رقم قصوروارفریق ایک ماہ کے دوران ادا کرنے کے پابندہونگے جبکہ ملزم فریق مقتول خاندان کے ورثاء سے15 کلومیٹردوردائرے سے رہائش اختیارکریں گے جبکہ مدعی فریق ذوالفقاراندھڑایک ماہ کے دوران پولیس مقابلوں میں مارے جانیوالے جانواندھڑودیگرکے قتل میں ملوث ہونے بارے قرآن پاک پراپنی صفائی پیش کریں گے صفائی نہ دینے کی صورت میں 6کروڑ روپے مالیت کی رقم واپس کرناہوگی
واضح رہے کہ اندھڑگینگ کے سرغنہ تنویراندھڑنے ساتھیوں کے ہمراہ چندسال قبل چوک ماہی میں فائرنگ کرکے9افراد کوموت کے گھاٹ اتاردیاتھا جن کے قتل کامقدمہ ذوالفقاراندھڑکی مدعیت میں تھانہ بھونگ میں درج کیاگیاتھا۔جبکہ اندھڑگینگ کے سرغنہ تنویراندھڑنے حکومت کی جانب سے دی جانیوالی ہتھیارڈالنے کی سہولت کافائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ ماہ ہتھیارڈال کرخود کوپولیس کے حوالے کردیاتھا تاہم مدعی مقدمات کی موجودگی میں ہتھیارڈالنے والے تنویراندھڑوساتھیوں کوموقع فراہم کیاگیاتھا کہ وہ مدعی مقدمہ سے صلح کریں یا عدالتوں میں مقدمات کاسامناکریں۔
قیصرغازی بھونگ میں چیف سردار رئیس جہانگیراحمد‘سابق وفاقی وزیر سرداررئیس منیراحمد کی سربراہی میں بھونگ میں قیام امن کیلئے گرینڈجرگہ کاانعقاد کیاگیا تھا۔