اوکاڑہ : اغواء و زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید کی سزا
عدالت نے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو 10 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ مجرم سلمان افضل نے 2022 میں کولسر کالونی اڈا گیمبر کی رہائشی 18 سالہ طالبہ (ص) کو اپنی ماں اور بہن کے ہمراہ اغواء کیا اور بعد ازاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے شادی سے انکار پر یہ سنگین جرم کیا۔ واقعہ کا مقدمہ نمبر 1454 تھانہ صدر رینالہ خورد میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے استغاثہ کے دلائل اور شواہد کو درست قرار دیتے ہوئے مجرم کو 10 سال قید با مشقت اور 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔