موٹرسائیکل نہر میں گرنے سے 2 بچے جاں بحق، میاں بیوی کو بچا لیا گیا
اندرون سندھ کے علاقے میں موٹرسائیکل بے قابو ہو کر نہر میں گرنے سے دو بچے جاں بحق جب کہ خاتون اور شوہر کو بچا لیا گیا . ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شاہ جمال روڈ پر روہڑی کینال میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار فیملی جارہی تھی کہ اچانک بے قابو ہو کر نہر میں جا گری جس سے شعبان ملاح ، اُس کی بیوی رشیدہ اور بچے چھ سالہ شاہزیب اور چار سالہ شہزاد ڈوب گئے۔واقعہ کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت میاں بیوی کو بچا لیا لیکن اُن کے دنوں بچوں کی لاشیں تاحال نہ مل سکیں، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اطلاع پر ریسکیو اہلکار بھی پہنچ گئے جنہوں نے لاپتہ دونوں بچوں کی تلاش شروع کردی۔
Leave A Comment