رحیم یارخان : سکول میں لگے زہریلے پھولوں کے بیج کھانے سے 7طالبات کی حالت غیر
سکول میں لگے زہریلے پھولوں کے بیج کھانے سے 7طالبات کی حالت غیر‘ نیم بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مہاجرکالونی میں زیرتعلیم 7کمسن طالبات6سالہ لائبہ‘8سالہ بینش‘ 7سالہ جنیب مبین‘8سالہ بشری‘9سالہ عائشہ مسعود‘8سالہ آمنہ فاروق اور 8سالہ قمرگل نے بریک ٹائم کے دوران سکول میں لگے ہوئے پھول کے بیج کھالئے جس سے ان کمسن طالبات کی حالت غیرہوگئی جنہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں تین طالبات کوابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیاگیاجبکہ چارطالبات بدستورہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
Leave A Comment