رحیم یار خان : ٹریفک حادثات
قومی شاہراہ پر بے قابوڈمپرنے موٹرسائیکل سوارکچل ڈالا‘ سڑک کنارے کھیلنے والے6سالہ کمسن بچہ کوپھٹہ رکشہ کی ٹکر‘ موٹرسائیکلوں میں تصادم‘ 2بچوں سمیت تین جاں بحق
پہلاحادثہ قومی شاہراہ پرروشن بھیٹ کے نزدیک پیش آیاجہاں بستی محمودمیانی کارہائشی محمدافضل اپنے8سالہ بیٹے محمددانش کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبریAAX6507 پرجارہاتھا کہ بے قابوڈمپرنمبریTAQ596نے انہیں کچل ڈالاجس کے نتیجہ میں 8سالہ دانش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ ڈمپرڈرائیورڈمپرموقع پرچھوڑ کرفرارہوگیا‘
دوسراحادثہ بستی ارائیں کے رہائشی 6سالہ شایان احمد کے ساتھ پیش آیاجواپنے گھرکے باہرسڑک کے نزدیک کھیل رہاتھاکہ اسی دوران تیزرفتارپھٹہ رکشہ جسے ڈیرہ گبولاں کارہائشی سجادانتہائی تیزرفتاری اورغفلت سے چلارہاتھا نے شایان کوٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں کمسن شایان احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ پھٹہ رکشہ ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا
تیسراحادثہ میرپورماتھیلوسندھ کے رہائشی20سالہ فرمان احمد کیساتھ پیش آیاجسے موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدیدزخمی ہوجانے پرورثاء نے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجہاں 20سالہ فرمان احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
Leave A Comment