تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">حکومتِ پاکستان نےاسلام آباد میں امن مذاکرات &nbsp;میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی مہمانوں کو بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نئی ویزا پالیسی کے تحت تمام شرکاء کو "ویزا آن ارائیول" کی سہولت دی جائے گی تاکہ ان کی آمد کو آسان اور تیز بنایا جا سکے۔حکام نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس ایونٹ کے شرکاء کو بغیر کسی رکاوٹ کے بورڈنگ کی اجازت دیں۔اسلام آباد کے ایئرپورٹس پر مسافروں کی رہنمائی کے لیے خصوصی فیسلیٹیشن ڈیسک بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن سیکشن آفیسر (ویزا) کے دستخط سے جاری کیا گیا۔</p> <p style="text-align: justify;">امریکا اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات کے پیش نظر سیکیورٹی اور انتظامی معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکیورٹی پلان، غیر ملکی وفود کی آمد اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔</p> <p style="text-align: justify;">&nbsp;</p> <p style="text-align: justify;">&nbsp;</p>

Leave A Comment