تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">وزیر اعظم شہباز شریف سے پرائم منسٹر ہاؤس میں ایرانی وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت ایرانی مشاورتی اسمبلی کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد کی معاونت وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی۔</p> <p style="text-align: justify;">وزیراعظم نے اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی وفد کی شراکت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ملاقات میں عالمی اور علاقائی امن کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، وزیراعظم نے خلوص نیت کے ساتھ اپنا کردار ایک ثالث کے طور پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔</p> <p style="text-align: justify;">&nbsp;</p>

Leave A Comment