امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور، پاکستان نے انتظامات شروع کر دئیے
<p>ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور بھی پہلے والے مقام پر ہی ہو گا۔ امریکی صدر کی جانب سے مذاکرات کا دوسرا دور پاکستان میں ہونے کا گرین سگنل، پاکستان نے ایران- امریکہ مذاکرات کے انتظامات شروع کر دئیے۔ وزیر اعظم آفس نے وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دئیے ہیں ، ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور بھی پہلے والے مقام پر ہی ہو گا۔ پاکستان ان مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کرے گا۔وفود کے لیے پہلے کی طرح ہی سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے۔پاکستان ان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی بھرپور کوشش کرے گا، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں اسلام آباد معاہدہ پہ دستخط ہوں گے۔</p>
Leave A Comment